Monday, December 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزبھارت کو اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا

بھارت کو اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا

لاہور (آئی پی ایس )بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا۔خبر ایجسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارتی بیدخلی پر سوالات اٹھا تے ہوئے پیکس سیلیکا سے بھارت کے اخراج کو مودی حکومت کی عالمی سطح پرانتہائی گراوٹ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مئی میں پاکستان کیہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست عالمی سطح پر رسوائی کی اہم وجہ ہے۔ جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ 10مئی کے بعد امریکا کی جانب سے پیکس سیلیکا سے بھارت کو نکالا جانا حیران کن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پیکس سیلیکا اتحاد کامقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کے ساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چین قائم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔