ہانگکانگ: ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں چین مخالف فرد جمی لائی اور ایپل ڈیلی سمیت تین کمپنیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہانگ کانگ میں ہوئی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ہائی کورٹ نے اسی دن فیصلہ سناتے ہوئے جمی لائی کو غیر ملکی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کے دو کیسوں اور فتنہ انگیز مواد کو شائع کرنے کے ایک کیس میں مجرم قرار دیا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا، جس میں قانون کے مطابق قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی مجرمانہ کارروائیوں اور سرگرمیوں کی روک تھام اور سزا دینے کے عمل میں ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت کی مضبوطی سے حمایت کا اظہار کیا گیا اور بیرونی قوتوں کی ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور عدلیہ پر مداخلت کی شدید مذمت کی گئی۔
اسی دن، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر نے ایک مضمون شائع کیا، جس کا عنوان ہے “قانون کے مطابق چین مخالف اور ہانگ کانگ میں انتشار پھیلانے والے سرغنہ جمی لائی کو سزا دینے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی بھرپور حمایت ۔” مضمون میں کہا گیا ہے کہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کا اعلیٰ ترین اصول ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کے تحفظ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی سازش ناکام ہو گی۔ کوئی بھی شخص یا کوئی بھی ادارہ جو قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق قوانین کو چیلنج کرنے کی جرات کرتا ہے یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں یا سرگرمیوں میں ملوث ہوتا ہے اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
