Tuesday, December 16, 2025
ہومتازہ ترینچینی قومی معیشت نومبر میں مستحکم رہی

چینی قومی معیشت نومبر میں مستحکم رہی

بیجنگ : چین کے قومی شماریاتی بیورو نے نومبر کے اقتصادی اعداد و شمار شائع کیے۔

پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ تفصیلات کے مطابق رواں سال اناج کی اچھی فصل حاصل کی گئی اور یہ 0.7 ٹریلین کلوگرام سے زیادہ مستحکم رہی۔ نومبر میں صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ ہوا اور ملک بھر میں نامزد سائز سے بالاصنعتی اداروں کا سالانہ اضافہ 4.8 فیصد رہا جبکہ ماہانہ اضافہ 0.44 فیصد رہا۔ خدمات کا شعبہ مستحکم ترقی میں رہا اور نومبر کے مہینے میں ملک بھر میں خدمات کی پیداوار کا اشاریہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.2 فیصد بڑھا۔

نومبر میں مارکیٹ کی فروخت کے حجم میں اضافہ ہوا اور سماجی صارفین کی خوردہ فروخت کی کل رقم 4.3898 ٹریلین یوان رہی جو سال بہ سال 1.3 فیصد زیادہ رہی ۔اگلے مرحلے میں، چین مزید فعال اور مثبت میکرو اکنامک پالیسی نافذ کرے گا تاکہ معیشت میں معیار کے ساتھ پیداوار میں معقول اضافہ حاصل کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔