Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانسازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود

سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود

لاہور (سب نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکانٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ بغاوت، کرپشن اور فارن فنڈنگ کے مقدمات ابھی چل رہے ہیں اور ان کے فیصلے آنے والے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔