Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے سوشل میڈیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نائب وزیر داخلہ طلال چوہدری نے شرپسند سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد پیش کیے،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں فتنہ الہندستان بی ایل اے اور فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردی میں ملوث ہیں

ان تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، اکثردہشت گرد حملوں کی ذمہ داری بھی یہی دونوں تنظیمیں قبول کرتی ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان دنیا اور دہشتگردی کے درمیان مضبوط دیوار ہے،پاکستان کیخلاف سرگرم عناصر دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں،رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کو ایکس کی جانب سے محدود تعاون حاصل ہے،جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دہشت گرد سرگرمیوں پرنظررکھے ہوئے ہیں، پاکستان نے موثر رابطہ کاری کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ملک میں دفاتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔