Monday, December 15, 2025
ہوماسلام آبادراولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ، سگنل فری کوریڈور کے لیے ڈبل روڈ آئی جے پی نانتھ ایونیو پر انڈر پاس تعمیر ہوگا۔راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے 800 ملین کا پراجیکٹ تیار کرلیا ہے

پراجیکٹ منظوری اور فنڈز پنجاب حکومت دے گی ،نیا انڈر پاس ڈبل روڈ آئی جے پی نانتھ ایونیو فیض آباد کے بعد جڑواں شہروں کے درمیان دوسرا رابطہ روٹ ہوگا جس سے جڑواں شہروں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جاسکے گا جبکہ اس وقت ڈبل روڈ آئی جے پی روڈ نانتھ ایونیو کراسنگ اس وقت ٹریفک دبا وکا شکار ہے اگرچہ مذکورہ سائٹ پر فیض آباد کی جانب فلائی اوور موجود ہے تاہم جڑواں شہروں کے اس داخلی اور خارجی مقام پر انڈر پاس کی تعمیر بڑھتے ٹریفک دبا وکے باعث ناگزیر ہوچکی ہے

نئے انڈر پاس کی تعمیر سے جڑواں شہروں میں براستہ ڈبل روڈ نانتھ ایونیو سگنل فری کوریڈور قائم ہو سکے گا انڈر پاس کی لمبائی 1600 فٹ اونچائی 16 فٹ ہوگی ڈبل روڈ چوڑائی 36 فٹ انڈر پاس چوڑائی 24 فٹ ہوگی انڈر پاس سے پانی کی نکاسی کے سمپ ہاس بھی تعمیر کیا جائے گا پنجاب حکومت سے آر ڈی اے کے مجوزہ پراجیکٹ کی منظوری اور فنڈز کے اجرا پر انڈر پاس کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو جائے گا اور ڈی اے اس پراجیکٹ کی ایگزیکیوٹنگ ایجسنی بھی ہوگی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔