Thursday, March 12, 2026
ہومپاکستانشوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے

شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیے

پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سات دسمبر کو ہوئے جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکنان نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوٹس کے اجرا کے بعد کئی عہدیداروں نے استعفے پیش کر دیے ہیں۔پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ضلعی تنظیم کے عہدیدار کارکنوں کو جلسہ گاہ تک پہنچانے میں ناکام رہے، جس پر پارٹی کی جانب سے متعلقہ اراکین کو تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ نوٹس میں واضح کیا گیا کہ تسلی بخش وضاحت نہ آنے کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس کے اجرا کے بعد کئی عہدیداروں نے استعفے پیش کر دیے، جبکہ ضلعی تنظیم کی اعلی قیادت کو پارٹی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھی سخت تنبیہ کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔