Sunday, December 14, 2025
ہومدنیاچین کی سمندری معیشت میں سال بہ سال 5.6 فیصد کا اضافہ

چین کی سمندری معیشت میں سال بہ سال 5.6 فیصد کا اضافہ

مجموعی سمندری پیداوار 2024 میں پہلی بار 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ ()
سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔اس وقت، چین کی سمندری معیشت “پیمانے کی توسیع” سے “معیار اور کارکردگی” میں گہری تبدیلی سے گزر رہی ہے اور سمندری صنعت

میں نئے معیار کی پیداواری قوتیں تیزی سے تشکیل پا رہی ہیں۔ چین کی وزارت قدرتی وسائل کے میرین سٹریٹیجی پلاننگ اینڈ اکانومی کے شعبہ کی ڈائریکٹر شن جون کے مطابق،

چین کی مجموعی سمندری پیداوار 2024 میں پہلی بار 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی۔ چین کی سمندری جی ڈی پی اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 7.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 5.6 فیصد اضافہ ہے اوراس کا مستحکم اور مثبت رجحان برقرار ہے۔ سمندری معیشت اس وقت چین کی قومی معیشت میں مستحکم نمو کی ایک اہم قوت بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہسینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے “سمندری

معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے” کی تجویز پیش کی۔ساتھ ہی ساتھ ، سمندری معیشت چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک محرک بن گئی ہے۔ مستقبل میں چین ، جدت طرازی پر مبنی ترقی اور صنعتی اپ گریڈنگ کے ذریعے سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی بنیاد کو مضبوط کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔