بیجنگ ()
اٹھاسی سال قبل نانجنگ کی سڑکوں پر جارح جاپانی فوجیوں نے جو مظالم ڈھائے تھے ، وہ جرمن جان رابے نے ریکارڈ کیے تھے۔ ان کی ڈائری، “جان رابے کی ڈائری” نانجنگ قتل عام کو بے نقاب کرنے والی اہم ترین اور تفصیلی تاریخی مواد میں سے ایک بن گئی ہے۔ تین لاکھ چینیوں کا بے دردی سے قتل، لاتعداد خواتین کی عصمت دری اور اذیت، بے شمار بچوں کی غیر فطری موت، ایک تہائی عمارتوں کی تباہی، اور بڑی مقدار میں املاک کی لوٹ مار — جارح جاپانی فوج کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام انسانیت کے خلاف ہولناک جرائم تھے، جس کے ثبوت ناقابل تردید ہیں اور اسے مٹایا نہیں جاسکتا۔
لیکن آج تک، جاپانی حکومت نے کبھی بھی اپنی جارحیت کی جنگ پر مکمل طور پر غور و فکر نہیں کیا ہے ۔ بڑی تعداد میں جنگی مجرم جاپانی سیاست اور سیلف ڈیفنس فورسز میں واپس آئے اور سرگرم تھے، اور بہت سے وزرائے اعظم اور سیاسی شخصیات یاسوکونی شرائن پر حاضری دینے پر بضد رہے ، جو کلاس اے جنگی مجرموں کی یادگار ہے۔ نانجنگ قتل عام کو “نانجنگ واقعہ” کے طور پرتبدیل کرنے سے لے کر یونٹ 731 کی “صحت کی تحقیقی یونٹ” کے طور پر تعریف کرنے تک اور پھر جبری مشقت اور “کمفرٹ ویمن” سے انکار کرنے تک، جاپانی دائیں بازو کی قوتوں نے جنگی جرائم کی مسلسل تردید کی ہے اور تاریخی ذمہ داری سے گریز کیا ہے۔
تاریخ کو فراموش کرنے کا مطلب ہے غداری اور جرم سے انکار کا مطلب جرم کو دہرانا ہے۔ سانائے تاکائیچی اور جاپانی دائیں بازو کی قوتوں کی تاریخ کو مسخ کرنے اور عسکریت پسندی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کو نقصان پہنچاتی ہیں، اور انسانی اخلاقیات اور ضمیر کو پامال کرتی ہیں۔ تاریخ ایک بار پھر یہ ثابت کرے گی کہ انصاف، روشنی، اور ترقی یقیناً برائی، تاریکی اور رد انقلاب پر فتح پائے گی۔
جارح جاپانی فوج کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام انسانیت کے خلاف ہولناک جرائم تھے، چینی میڈیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
