Sunday, December 14, 2025
ہومدنیاکسی کو بھی تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، صدر سربیا

کسی کو بھی تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، صدر سربیا

بیجنگ () سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی کو بھی حقائق مسخ کرنے یا سیاہ و سفید کو گڈمڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تاریخ کی حفاظت ہماری ذمہ داری اور مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں چینی عوام کی جانی قربانیوں کی تعداد اور ان کے مصائب کو حقیقی معنوں میں سمجھنے والے لوگ اب بھی بہت کم ہیں۔ حالیہ برسوں میں ، ہم نے دنیا بھر میں دوسری عالمی جنگ کے تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد غلط رویوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ہمیں کبھی بھی ان لوگوں کو تاریخی حقائق کو گڈمڈ کرنے کی اجازت نہیں د یں گے ،جنہوں نے ماضی میں ہمارے ملک پر حملہ کیا تھا۔ لہذا، ہمیں تاریخی حقائق کو ریکارڈ کرنا چاہیے اور اس حصے کو تعلیمی نظام میں شامل کرنا چاہیے۔ ایسی ہی کوششوں سے ہم سچائی کو محفوظ ا ور آگے منتقل کر سکتے ہیں اور کوئی بھی اسے مسخ نہیں کر سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔