Sunday, December 14, 2025
ہومتازہ ترینروس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

روس کی جانب سے یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ کیا گیا جس میں فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق ہفتے کی رات روسی حملوں کی شدید لہر کے نتیجے میں توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث یوکرین میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے۔ روسی حملوں سے درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

یوکرین کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ روس کی جانب سے 5 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ آگ بجھانے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کے مطابق روس میں شہری اہداف پر یوکرین کےحملوں کے جواب میں حملہ کیا گیا جس میں یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین پر حملے میں کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت دیگر ہتھیار استعمال کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔