جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جدوجہد آزادی کی بنیادوں میں تاریخی کردار ادا کیا ، بات چےت
راولپنڈی: جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک پر بے بنیاد مقدمات اور ان کی تہاڑ جیل میں قید اور جموں کشمیر کے عوام پر بھارتی دبا¶ دنیا کے لیے دہشت اور خطے میں بد امنی کی بدترین علامت ہے جس پر عالمی برادری کو اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جدوجہد آزادی کی بنیادوں میں تاریخی کردار ادا کیا ۔بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ جموں کشمیر کے عوام نے کرنا ہے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں اضافہ ہو رہا ہے، کشمیری حریت پسند جاوید میر کی گرفتاری قابل مزمت ہے عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر کے سنئر رہنمائوں حافظ انور سماوی، خواجہ سیف دین ،سردار جاوید حنیف، سلیم بٹ، شفقت مغل اور معروف حریت پسند ناظم الدین بابر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے تحریک ازادءکشمیر کے خلاف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تنظیم کے چیئرمین یاسین ملک پر بے بنیاد مقدمات اور ان کی تہاڑ جیل میں قید اور جموں کشمیر کے عوام پر بھارتی دبا¶
دنیا کے لیے دہشت اور خطے میں بد امنی کی بدترین علامت ہے جس پر عالمی برادری کو اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی اس اھم نوعت کے اجلاس میں تحریک ازادی کو فعال اور نت جہ خیز بنانے کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا اجلاس سے عابد گلگتی نصرت قریشی سردار اصف خالد شیداءبلال کشمیری کے علاوہ تنظیم کے سنیر کارکنوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں شہداءکشمیر کے درجات کی بلندی اور ان کے مشن کی تکمیل کے لیے دعا کی گی۔
انورسماوی
