دبئی، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی سیزن 4 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ وائپرز نے جائنٹس کے خلاف مسلسل چھٹی میچ میں فتح کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔خذیمہ تنویر نے ابتدائی پاور پلے میں 4 وکٹیں حاصل کر کے گلف جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو ہلا کر رکھ دیا۔
انہوں نے صرف 10 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جو یو اے ای کے بولر کے لیے آئی ایل ٹی 20میں سب سے بہترین کارکردگی ہے اور پاور پلے میں چار وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ تنویر کی شاندار بولنگ کی بدولت جائنٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 157/7 تک محدود رہی۔جوابی اننگز میں سیم کرن اور میکس ہولڈن نے ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ کرن نے 43 گیندوں پر 67 ناقابل شکست رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ ہولڈن نے 41 گیندوں پر 64 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں کی ناقابل شکست 123 رنز کی شراکت نے ہدف حاصل کرنا آسان بنا دیا اور وائپرز نے 16.5 اوورز میں فتح سمیٹی۔
