Tuesday, December 16, 2025
ہومتازہ ترینچین عالمی نظام میں گہرائی سے ضم ہو چکا ہے، کشور محبوبانی

چین عالمی نظام میں گہرائی سے ضم ہو چکا ہے، کشور محبوبانی

بیجنگ : سنگاپور کے ماہر امور چین کشور محبوبانی نےچائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین عالمی نظام میں گہرائی سے ضم ہو چکا ہے۔ باقی دنیا کے ساتھ چین کا تجارتی حجم اب امریکہ سے زیادہ ہے۔ دنیا کے ممالک کو اپنی مقامی صنعت کے لیے بہت سے اہم اجزاء کی فراہمی کے لیے چین کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، جب امریکہ چین سے “ڈی کپلنگ” کی کوشش کرے گا، تو وہ محسوس کرے گا کہ وہ نہ صرف چین بلکہ دنیا کے دیگر حصوں سے بھی الگ ہو رہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ چین کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا، اور امریکہ کو چین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون حاصل کرنا چاہیے۔

کشور محبوبانی نے چین کے آئندہ 15ویں پانچ سالہ منصوبے کو بے حدسراہا۔ ان کا خیال ہے کہ آئندہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے میں معیاری ترقی پر توجہ مرکوز کرنا نہایت دانشمندانہ ہے۔ آج کی ترقی اب صرف ترقی کی رفتار کا پیچھا نہیں کرتی ہے بلکہ ترقی کے معیار، ماحولیاتی اثرات، اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی بہتری پر زیادہ توجہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مغربی میڈیا کی جانب سے چین کی ساکھ کو مسخ کرنے اور چین کے بارے میں گمراہ کن بیانیے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مغرب کو لگتا ہے کہ وہ اپنی طاقت کھو رہا ہے۔

وہ محسوس کرتے ہیں کہ بہت سے شعبوں میں چین ان سے آگے نکل چکا ہے، جس کی وجہ سے وہ بے چینی محسوس کرتے ہیں۔انٹرویو میں، کشور محبوبانی نے اپنے بچپن کی غربت کے دنوں کو یاد کیا، اور کروڑوں چینیوں کے غربت سے نکلنے کے عمل کو اپنے جذبات سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس ایک نکتے سے چینی حکومت کی انتہائی اعلیٰ حکمرانی کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔کشور محبوبانی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ چین کا گورننس کا تجربہ دنیا بھر کے ممالک کے مطالعہ اور تقلید کے لائق ہے، اور یہ کہ چین کا اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کا غیر متزلزل عزم دنیا کے لیے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے عالمگیریت مخالف رجحانات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔