بیجنگ:چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں، چین میں گاڑیوں کی ماہانہ پیداوار پہلی بار 3.5 ملین سے بھی زیادہ رہی، جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔اس سال کے پہلے 11 ماہ میں، چین میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کی تعداد دونوں 31 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی،اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دونوں میں اضافہ کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔
ان میں، نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں تقریباً 15 ملین تک پہنچ گئی، اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دونوں میں30فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔نئی توانائی والی گاڑیوں کی برآمد 2.315 ملین رہی، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ نئی توانائی والی گاڑیوں کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ، گاڑیوں کی بنیادی ٹیکنالوجی اب انٹیلجنٹ، الیکٹرک اور نیٹ ورک سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی میں مکمل طور پر منتقل ہو گئی ہے۔ صنعت کے کئی ماہرین نے کہا کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل ،اسمارٹ نیو انرجی وہیکل کی صنعت کے لیے اہم مرحلہ ہوگا۔ صنعت میں مقابلہ بنیادی ٹیکنالوجی، اعلی معیار کے برانڈز اور مکمل نظام کی صلاحیت کے نئے مرحلے کی طرف منتقل ہوگا۔
