بیجنگ :چین کے قومی اعداد و شمار بیورو نے چین کے 31 صوبوں میں خوراک کی بوائی کے رقبے، فی رقبہ پیداوار اور کل پیداوار کے اعداد شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سال 2025 میں ملک بھر میں خوراک کی بوائی کا کل رقبہ 119.409 ملین ہیکٹر رہا،
جو 2024 کے مقابلے میں 90 ہزار ہیکٹر زیادہ ہے، جس میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔جبکہ پورے ملک میں فی ہیکٹر خوراک کی اوسط پیداوار 5,987 کلوگرام رہی، جو 2024 کے مقابلے میں 65.7 کلوگرام فی ہیکٹر زیادہ ہے، اس میں بھی 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسکے علاوہ ملک بھر میں خوراک کی کل پیداوار 714.88 ملین ٹن رہی، جو 2024 کے مقابلے میں 8.38 ملین ٹن زیادہ ہے، جس میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
