اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 3.90 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 293 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16.18 فیصد، پیاز 4.08 فیصد، آلو 1.71 فیصد، گڑ 0.08 فیصد، چینی 4.91 فیصد، ایل پی جی 0.08 فیصد، دال چنا 0.36 فیصد، دال مسور 0.10 فیصد اور کیلے 1.01 فیصد تک سستے ہوئے۔
چکن کی قیمتوں میں 6.019 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.93 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.72 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.70 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں 0.39 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 0.56 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 2.88 فیصد اوردال مونگ کی قیمتوں میں0.37 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
