Friday, December 12, 2025
ہومپاکستانسپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا

سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا

راولپنڈی:(سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والے 70 سالہ عابد حسین دورانِ واپسی ہسپتال منتقلی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے زیر تعمیر گھر سے متعلق تھا، سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا اور آج کی سماعت کے لیے فکس تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے ہونی تھی۔

مقدمہ، سیریل نمبر 8، محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا تھا اور پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی۔ آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

عدالت سے واپسی کے دوران عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا، جس پر فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی چل بسے۔

یہ واقعہ نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لیے صدمہ ہے بلکہ عدالتی عمل کے لیے بھی افسوسناک لمحہ قرار دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔