Saturday, December 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا

پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں ایک عدالتی سماعت میں شرکت پر پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ناروے کے سفیرکو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں یورپ ڈویژن کے ایڈیشنل فارن سیکرٹری نے اسلام آباد میں ایک عدالتی کارروائی میں ان کی بلاجواز شرکت کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق سفیر کی یہ کارروائی سفارتی آداب اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ناروے کے سفیر پر اس بات کو بھی واضح کیا گیا کہ ان کا یہ عمل پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، سفیر پر زور دیا گیا کہ وہ سفارتی تعلقات کے طے شدہ اصولوں اور ویانا کنونشن کے تحت سفارتی ضابطوں کی مکمل پابندی کریں۔خیال رہیکہ ناروے کے سفیر نے آج سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔