Friday, December 12, 2025
ہومبریکنگ نیوزفیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی

فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی

پشاور (آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو 14 سال کورٹ مارشل ہوا، جو ریکارڑ پر ثبوت آئے اس بنا پر سزا ہوئی، ان کی ایک چائے کی پیالی سے اس صوبے کو کافی نقصان ہوا، جب سیاسی رہنماں کو سزا ملی تو جرنیل کو بھی ملی۔ سب سے پہلے ریاست ہے بانی اوپر سے آئی ہوئی مخلوق نہیں۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے فیصل کریم نے کہا کہ صوبائی سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے وہاں سے صوبہ چلایا جا رہا ہے، سیکرٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہ مانیں۔ پنجاب حکومت بانی چیئرمین کو کہیں اور منتقل کر دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اداروں کے ساتھ ملکر امن قائم کریں تو ہر چیز بہتری کی طرف جائے گی، پی ٹی آئی اور دیگر بلایا جاتا تو نہیں آتے تھے تو آج آرمی کانفرنس میں کس منہ سے دعوت دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔