Monday, December 15, 2025
ہومٹاپ سٹوریپاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

اسلام آباد(آئی پی ایس) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق رقوم سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہیں، آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔