اسلام آباد (سب نیوز)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثا کا آئینی حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثا کا آئینی حق ہے۔ ملک میں اس وقت جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس وقت ملک ملکی معیشت اور حالات کسی بھی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے،مولانا فضل الرحمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
