Monday, December 15, 2025
ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سیاسی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھنے کو تیار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا، مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی سمیت رفقا کی بانی سے ملاقات کروانا ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔