Sunday, December 14, 2025
ہومتازہ ترینایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے وفاقی دارالحکومت میں زمینیوں کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایف بی آر نے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد کے نئے ہاوسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کے بعد کچھ علاقوں کی قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔
ایف بی آر کے جاری ایس آر او کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی منصفانہ مارکیٹ ویلیو مقرر کر دی گئی ہے۔نئے ایس آر او کے مطابق ایسی رہائشی اور کمرشل عمارت جن کا اسٹرکچر پانچ سال پرانا یا اس سے کم ہو ان کی ویلیو 4000 روپے فی مربع فٹ ہو گی، اگر عمارت کا اسٹرکچر پانچ سال سے پرانا ہو ان کی ویلیو 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔