اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا ،وزیراعظم نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کریں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ دیہی علاقوں میں ویلج کونسل انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ شہری علاقوں میں نیبرہوٹ کونسل انتخابات کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے بعد تحصیل مئیر کے انتخابات کرائے جائیں گے، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے مئیر کے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائے گی۔
وزیراعظم کی ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت،سیف اللہ نیازی مختلف علاقوں کے دورے کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔