لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی تقرری کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ابتدائی مشاورت میں رانا ثنااللہ خان اور سینیٹر پرویز رشید کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وزیراعظم اور قائد ایوان اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی مشاورت کریں گے۔پارٹی کے کئی سینئر رہنماوں نے رانا ثنااللہ کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی حمایت کی ہے۔ لیگی رہنماوں کے مطابق رانا ثنااللہ ایک فعال، متحرک اور دبنگ پارلیمانی لیڈر ثابت ہوسکتے ہیں جو اپوزیشن کے جارحانہ بیانیے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ لیگی رہنماں نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا نام بھی پارلیمانی لیڈر کے طور پر تجویز کیا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر کا عہدہ خالی ہے، جس پر تقرری کے لیے مشاورت جاری ہے۔
نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
