لندن (سب نیوز)برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، رجب بٹ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔
برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرکے ڈی پورٹ کردیا ہے۔ رجب بٹ کے ویزا کی منسوخی کی وجہ انکی جانب سے جمع کرائی گئی نامکمل دستاویزات بتائی جارہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہرنہ کرنے پر برطانیہ میں انکا ویزا منسوخ کیا گیا۔
یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں توہینِ مذہب اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انکی لانچ کردہ پرفیوم 295 نے مذہبی عقائد کی توہین اور اشتعال پیدا کیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی حکومت برطانیہ سے مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں شہزاد اکبر اور عادل راجا کے ایکسٹریڈیشن سے متعلق دستاویزات بھی برطانیہ کے حوالے کی گء ہیں اور انکی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا ہے۔
برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا،ویزہ منسوخ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
