اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی اور کراچی یونیورسٹی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو کراچی یونیورسٹی کی رپورٹ پڑھنے کی ہدایت کی، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج نے طارق محمود کو اجنبی قرار دیا ہیں۔
