لاہور (سب نیوز)حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، جرمانوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر 2روز سے مذاکرات جاری تھے،ٹریفک آرڈیننس 2025سے پہلے مذاکرات نہیں ہوئے۔ٹریفک آرڈیننس 2025 فی الحال منسوخ کررہے ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، جرمانوں کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے باعث متعدد بس اڈے بند رہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قبل ازیں ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا تھا کہ بغیرلائسنس ڈرائیونگ موت اورحادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
