Tuesday, December 16, 2025
ہومپاکستانجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شریک ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز بھی شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔