Monday, December 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر

ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے، نہ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، میں ہمیشہ سے امید کرتا آیا ہوں کہ تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے، ریاستی ادارےاورسیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہے یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ہمارا اورفوج بھی ہماری ہے، ہم نے اس کا عملی مظاہرہ کیا اور کریں گے، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں، جگہ دیں اور اعتماد کے فقدان کو ختم کریں، مین تمام جمہوریت پسندقوتوں سےاپیل کرتا ہوں کہ تناؤ کو کم کرنےمیں کرداراداکریں۔

انہوں نے کہا کہ میں میں اپیل کر تا ہوں کہ کچھ نان اسٹیک ہولڈرز کا طرزعمل پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تناؤ کا سبب نہیں بننا چاہئے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی جیل میں ہے،ان سے ملاقاتوں کی اجازت ہو تو ہم بہتری کی طرف چلے جائیں گے، ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔