Thursday, March 12, 2026
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو فارم بی میں شریک حیات و بچوں کے اثاثے لازمی ظاہر کرنا ہوں گے۔یکم جنوری کو گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین نام جاری ہوں گے، 15 جنوری سے گوشوارے نہ دینے والے اراکین رکنیت معطل ہوگی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اراکین کے اثاثوں میں غلط معلومات پر 120 دن میں کارروائی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔