Tuesday, March 10, 2026
ہومتازہ ترینایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس شدت اختیار کرگیا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بار اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے، ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت پوری وکلا کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر کل ہڑتال کرے گی، ہفتے کے روز وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔