Tuesday, December 16, 2025
ہوماسلام آبادایف ای ڈی حکام نے وفاقی حکومت کے ہفتہ وار دو چھٹیوں کے حوالے سے احکامات نظر انداز کر دیے،ہفتہ کو بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ایف ای ڈی حکام نے وفاقی حکومت کے ہفتہ وار دو چھٹیوں کے حوالے سے احکامات نظر انداز کر دیے،ہفتہ کو بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ، ایف ای ڈی حکام نے وفاقی حکومت کی ہفتہ وار دو چھٹیوں کے حوالے سے احکامات نظر انداز کر دیے ۔حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کا پابند کیا ہوا ہے۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے حکومت کی واضح ہدایات کے برعکس بغیر کسی اعلی سطح منظوری یا ہدایات کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کے روز تمام کالجز اور سکولز کھلے رہیں گے ، انتظامی اسٹاف ، اساتذہ کو صبح 9سے دوپہر 2بجے تک سکول کے اوقات کار کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Opening of First Saturday of Each Month page 0001 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔