Tuesday, March 10, 2026
ہومپاکستاناڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار

اسلام آباد(سب نیوز) اڈیالہ جیل کی حفاظت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اس کے پورے نواحی علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون بنادیاگیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل کے نواحی علاقوں کو ریڈ روز قرار دینے کے لیے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا، اس ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائیگا۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل جہاں رکھے گئے قیدیوں کی تعداد ساڑھے 7ہزار سے زائد ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان ہی و احد قیدی نہیں جس کی سلامتی کے بارے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا اگر کسی نے جیل توڑنے کی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست کی جانب سے بھرپور ردعمل آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔