Tuesday, March 10, 2026
ہومپاکستانمعیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر

معیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر

لاہور(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور معیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے 8کمیٹیاں بنائی گی جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے جا رہے ہیں یہ بہت اچھی چیز ہے، لیکن غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں لیکن طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا بھارت کو ہم نے تگڑا جواب دیا، پاکستان جیتا ہے، ساری دنیا مان گئی ہے، لیکن پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا اس حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے ہیں، جب تک آپ سیاسی بحران کو ختم نہیں کریں گے، حالات بہتر نہیں ہوں گے، سیاسی بحران ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سب کو مل کر بیٹھ کر سیاسی بحران حل کرنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔