اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پیر سے پاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہوگا، دشمنوں کا منہ کالا ہوگا،ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی،اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا، فوج کے خلاف دشمن ملک بیانیے کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ غداری کا زور ہے تو اب پتہ چل جائے گا کہ کیا ہوتا ہے جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اب بتائیں اور جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے ٹھوک بجا کر جواب دے دیا ہے، میں نے نرم زبان استعمال کی تھی آج ریاست نے جواب دے دیا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ان کی مرضی ہے افغانستان میں یا بھارت جاکر سیاست کریں، سڑک پر ملک کے دشمنوں کو پٹہ ڈالا جائے گا وہ بھی سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے اب بتائیں اور جواب دیں، جب تک میرا سیاسی باپ تھا ملک کا وزیراعظم تھا، دہلی اور افغانستان کی زبان بولنے والے گٹر کے کیڑوں کو آج پتہ لگ گیا ہوگا۔سینیٹر نے کہا کہ سب کو سمجھ آجانا چاہیے ریاست اب مزید برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک، افواج اور سپہ سالار کے دشمنوں کے لیے ڈنڈا اور چھتر کھول دیے ہیں، بازار میں پتے کم پڑگئے ہیں ان کا آرڈر دیا جارہا ہے ملک کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالا جائے گا۔
ریاست نے ٹھوک بجا کر جواب دیدیا،پیر سے پاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہوگا، فیصل واوڈا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
