Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا، رانا ثنا اللہ

ہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (سب نیوز)رہنما ن لیگ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی نے آپریشن میں رکاوٹیں، دہشتگردوں کی سہولت کاری کی توانکا کوئی مستقبل نہیں ہے، اگر سہیل آفریدی تقریروں کی حد تک سیاست کرتے ہیں تو اس کی اجازت ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوسابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق بی کلاس اور سہولیات ان کا حق ہے، ملاقات کی حد تک رہیں تو ملاقات سے نہیں روکنا چاہیے، بانی سے ملاقات میں احتجاج،گورنمنٹ کیخلاف تحریک،دہشتگردی سے سہولت کاری سے متعلق لائحہ عمل کیلئے ہے تو ملاقات نہیں ہونی چاہیے، ہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا، فیض حمید کی سزا سے متعلق کوئی پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے۔
رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ سی ڈی ایف حساس ،قومی سیکیورٹی سے متعلق بہت ہی اہمیت کا حامل ادارہ بننے جارہا ہے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدہ کیلئے قانون تبدیل کیا گیا، سی ڈی ایف کیلئے ریگولیشنز اور رولز فریم ہونے ہیں، سی ڈی ایف کے رولزکیلئے بہت زیادہ احتیاط درکار ہے ، سی ڈی ایف نوٹیفکیشن میں تاخیرسے متعلق قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں، بیرون ملک سے پاکستان مخالف مواد پھیلانے والے افراد کی فہرست میں اضافہ ہو گا، قومی سلامتی سے متعلق بیرون ملک سے پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، قومی سلامتی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے کی کوئی بھی قانون اجازت نہیں دیتا، سہیل آفریدی اگر نیشنل سیکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔