Monday, February 2, 2026
ہومپاکستانسعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔
سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے جبکہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔
سعودی عرب نے 2021ء میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔