Tuesday, December 16, 2025
ہومتازہ ترینمسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان

سکردو (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر گلگت بلتستان وزیر محمد اسحاق نے سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔اپنے ایک بیان میں میں وزیر اسحاق نے کہا کہ انشااللہ ہماری پارٹی کی قیادت گلگت بلتستان بلخصوص روندو کی محرومیاں کا ازالہ کریگی ۔ہماری اولین ترجیحات میں بے روز گار نوجوان کو روز گار بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور روندو میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی جب برسر اقتدار تھی ہم نے گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس کا قیام عمل میں لایا ۔جن میں سر فہرست پر kiu یونیورسٹی سدپارہ ڈیم بجلی گھروں کا قیام سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کا قیام شامل تھا۔اس کے بعد جب ہماری پارٹی کولیشن پی پی پی کے ساتھ رہی اس دوران ہماری پارٹی نے گلگت بلتستان میں

ریسکیو کا قیام اور یوٹلٹی اسٹورز کا جال بچھا دیا گیا جس سے آج بھی گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔اگر عوام اس الیکشن میں بھی ہمیں موقع دیتی ہے تو انشاء اللہ ہم سابقہ پراجیکٹس سے زیادہ میگا پراجیکٹس لائے گئے ۔ہماری کوشیش ہوگی کہ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اترے ۔کولیشن کے حوالے سے سوال پر وزیر اسحاق کا کہنا تھا کہ کولیشن اگر ہو بھی جاتا ہے تو وہ پارٹی قائدین طے کریں گے کہ کولیشن ن لیگ سے کرنا ہے یا پی پی کے ساتھ ۔ہماری اپنی ترجیحات الکشن میں بھر پور حصہ لینا ہے ۔اور عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے پچھلی دفعہ بھی ہماری پارٹی نے گلگت بلتستان کے سولہ حلقوں سے الکشن لڑا اور ہماری پارٹی کے امیدوار نے ڈٹ کر گلگت بلتستان میں تگھڑی اپوزیشن کی انشا اللہ عوام ہماری خدمات کا اس سال صلہ دینگے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔