Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی صدر کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم

امریکی صدر کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم دیدیا۔

ٹرمپ نے امریکی سفارتکاروں کو ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کے پروفائلز کے جائزے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کے ریزیومے یا لنکڈان (LinkedIn) پروفائلز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سنسرشپ میں ملوث درخواست گزار ایچ ون بی ویزے کے لیے نااہل ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو ہدایات جاری کیں۔ ایچ ون بی ویزے ان ٹیک کمپنیوں کے لیے اہم ہیں جن کی قیادت نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹیک کمپنیاں زیادہ تر بھارت اور چین سمیت بیرون ملک سے بھرتیاں کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔