Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانپشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی

پشاور(سب نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی۔درخواست کی سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے کی ۔
علی امین گنڈا پور کی درخواست میں الیکشن رولز 94کو چیلنج کیا گیا تھا۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممبران کو آزاد قرار دیا، اب الیکشن کمیشن بتائے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا نہیں۔وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پرپہلے پشاورہائی کورٹ کے 5رکنی بینچ، پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا۔
وکیل مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نظرثانی درخواستوں پر آئینی بینچ نے فیصلہ دیا، اب یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنادیا گیا ہے۔عدالت نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی درخواست خارج کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔