اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے اگلے تین ماہ کا موسمیاتی آؤٹ لک جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے کم بارشوں سے زمین میں نمی میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں ربیع کی فصل کو مسائل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق بارانی علاقوں میں بارش کی کمی سے مسائل شدت اختیار کرسکتے ہیں، جنوری اور فروری میں بارشوں کی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ جنوری کےآخر اور فروری میں بارشوں سے اسموگ اور فوگ میں کمی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد درجہ حرات سے فصلوں میں کیڑے لگنے کے امکان میں اضافہ ہوگا، جنوری فروری میں معمول کے مطابق بارش سے پانی کی کمی پوری کرے گی۔
