کراچی (سب نیوز)23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوا۔
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور غیر ملکی وفود نے فارما ایشیا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کیا،
ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد معزز شخصیات کی نمائش میں شرکت کی۔نمائش کے پہلے ہی دن ,8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت کی۔ 750 اسٹالز اور 10 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شمولیت کی،چین کا سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین فارما ایشیا میں توجہ کا مرکز بن گیا۔
ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوا،
فارما صنعت برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،
پاکستان فارما سیوٹیکل برآمدات کو 5 سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
فارما صنعت میں پالیسی اصلاحات اور فارما قیمتوں میں بہتری سے کاروباری ماحول سازگار ہوگا ،
ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات، بالخصوص قیمتوں کی ڈیریگولیشن، کو فارما صنعت میں بھرپور پذیرائی ہوئی ۔
فارما ایشیا 4 دسمبر 2025 تک تعاون، نیٹ ورکنگ اور بزنس مواقع کا سب سے بڑا پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے،
جدت، عالمی شراکت داری اور ٹیکنالوجی ڈرائیو کے ساتھ فارما انڈسٹری کی بنیاد کے ہمراہ نمائش کا پہلا دن اختتام پذیر ہوا۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا شاندار آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
