Sunday, December 14, 2025
ہومتازہ ترینواشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ، عدالت میں ملزم کا حیران کن مؤقف سامنے آگیا

واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ، عدالت میں ملزم کا حیران کن مؤقف سامنے آگیا

واشنگٹن (شاہ خالد) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار افغان شہری نے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال کو اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو رد کردیا۔ دورانِ سماعت وہ شدید تکلیف کے باعث آنکھیں بند کیے رکھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔