Wednesday, March 4, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی

پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی

صوابی(سب نیوز)صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کے مقام پراحتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوابی انٹرچینج (417کلومیٹر)سڑک بند ہے، موٹروے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔