اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، ایچ آر ڈی رپورٹ کئے گئے 35افسران کو گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق جن افسران کو گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سردار خان زمری ،عبدالحکیم ، ممتاز علی شیر ، افتخار علی حیدری ، کاشف شاہ ، ظفر اقبال ، ثنا اللہ ورک ، علی اصغر گوپانگ ،خالد کھوکھر، آصف اقبال و دیگر شامل ہیں ۔


