Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزعدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم

عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم

راولپنڈی:(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ فریز کرنے سے متعلق مخالفت اور اعتراض نہیں کیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ اگر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی سیز کیے جائیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں ںے بتایا کہ ہم نے علیمہ خان کے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ فریز کیے جانے کے متعلق عدالت سے استدعا کی تھی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے مطابق علیمہ خان کے بزنس اکاؤنٹ اور پرسنل اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی دیگر اکاؤنٹ اگر فریز کیے گئے ہیں، تو اس بات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔