Thursday, March 12, 2026
ہوماسلام آبادمعروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (سب نیوز )معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک پر دوران سفر اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہو گئے،انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کراوایا گیا ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک کی طرف سے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔