ریاض (آئی پی ایس) سعودی عرب 2027-2026 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق لندن میں ہوئے انتخاب میں سعودی عرب کے حق میں 142 ووٹ ڈالے گئے۔
جس کے بعد سعودی عرب 2027-2026 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا۔
سعودی وزیرٹرانسپورٹ صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سمندری ٹرانسپورٹ کے لیے سعودی وژن 2030 کے ہدف کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندری تنظیم میں رکنیت دنیا سعودی عرب کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد ہے، یہ کامیابی، سمندری ٹرانسپورٹ کے لیے سعودی وژن 2030 کے تحت ترقی کے ہدف کا نتیجہ ہے۔
